پسماندہ علاقوں میں غذائیت كے حوالے سے عوامی مہم چلانے كی اشد ضرورت ہے، گورنر

 کوئٹہ: گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ بلوچستان كے دور دراز خصوصاً پسماندہ علاقوں میں خوراک اور غذائیت كے حوالے سے بھرپور عوامی مہم چلانے كی اشد ضرورت ہے۔

گورنر بلوچستان کی پاكستان میں تعینات اقوام متحدہ كے فوڈ اینڈ ایگریكلچر آرگنائزیشن كی كنٹری نمائندہ ریبیكابیل سے ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں زراعت، ماہی گیری اور لائیو اسٹاک كے شعبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر امان اللہ خان یاسین زئی نے كہا ہے كہ بلوچستان میں  زراعت، ماہی گیری اور لائیو اسٹاک كے شعبوں كو جدید خطوط پر استوار كرنے كیلئے آبی ذخائر میں  اضافہ كرنا ہوگا، گویا ہم نئے آبی ذخائر كی تعمیر سے ہی غذائی قلت پر قابو پانے كے قابل ہو سكتے ہیں، خوراک اور غذائیت كے حوالے سے حكومتی اقدامات كے علاوہ ملكی اور بین الاقوامی اداروں  كے تعاون و رہنمائی كی بھی اشد ضرورت ہے۔

گورنر امان اللہ خان یاسین زئی نے كہا ہے كہ موسمیاتی تبدیلی اور بارشوں  كی وجہ سے بلوچستان كے زراعت اور لائیو اسٹاک پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے كہا كہ كسانوں اور مال مویشی ركھنے والے افراد كی انتھک كاوشیں  قومی پیداوار میں  اضافہ كا باعث بنتی ہیں لہذا ضروری ہے كہ ان كی  استعداد كار كو بڑھایا جائے اور زراعت اور لائیو اسٹاک كی جدید مہارتیں سكھائی جائیں۔

گورنر نے كہا كہ صوبہ بلوچستان كے دور دراز خصوصا پسماندہ علاقوں میں خوراک اور غذائیت كے حوالے سے بھرپور عوامی مہم چلانے كی اشد ضرورت ہے جب کہ مزدوروں اور كسانوں  كی خصوصی اہمیت كے پیش نظر موجودہ حكومت ان كی فلاح وبہبود كیلئے اقدامات كر رہی ہے۔

گورنر یاسین زئی نے اقوام متحدہ كے فوڈ اینڈ ایگریكلچر آرگنائزیشن كی كاركردگی كو سراہتے ہوئے كہا كہ ماہرین اور محققین كی ٹیم بنانے میں بلوچستان سے متعلقہ شعبوں كے ماہرین لینے كا فیصلہ لائقِ تحسین ہے۔

The post پسماندہ علاقوں میں غذائیت كے حوالے سے عوامی مہم چلانے كی اشد ضرورت ہے، گورنر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3btNtQk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...