ٹنڈو باگو / بدین: آنکھوں کے مفت اسپتال ایل آر بی ٹی میں مریضوں کی جیب سے موبائل فون اور نقد رقم نکالنے والا خواتین کا جیب کترا گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
ایل آر بی ٹی اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے لیڈیز اہلکار کے ہمراہ اسپتال پہنچ کر جیب تراش خواتین کی تلاشی لی تو ایک مریض کا اڑایا گیا موبائل فون اور 3500 روپے نقد برآمد کر لیے۔ جیب تراش گروہ میں نسرین نیامت، نوربانو اور شائستہ سمیت 6 خواتین شامل ہیں۔
دوسری جانب رابطہ کرنے پر ڈیوٹی افسر مرید خان جونیجو نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ خواتین جیب کتر وںک کے دوران برآمدہ موبائل فون اور نقد رقم مریض کو واپس کر دی گئی ہے مگر مریض نے مقدمہ درج کروانے سے انکار کرتے ہوئیخواتین کو معاف کر دیا جس کے باعث خواتین کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔
The post ٹنڈو باگو، خاتون جیب تراش گروہ رنگے ہاتھوں پکڑ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pTHnh1
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box