بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال راولپنڈی کے آرتھوپیڈک آپریشن تھیٹر میں گیس لیکیج سے دھماکہ و آتشزدگی ہوئی جس سے عمارت و املاک کو شدید نقصان پہنچا تاہم رات کے وقت آپریشن تھیٹر بند ہونے کے باعث عملہ و مریض محفوظ رہے۔
بے نظیر بھٹو ہسپتال کے آرتھوپیڈک سیکشن کے آپریشن تھیٹر میں گیس لیکیج کے باعث اچانک دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب وارڈ نمبر 13 کے آرتھو پیڈک آپریشن تھیٹر میں گیس لیکیج سے دھماکے و آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا۔
ریسکیو کے دو فائر ٹرک اور ایک ایمبولینس سمیت عملے نے فائر فائٹنگ و ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ آگ کو بجھا دیا گیا تاہم عمارت اور وہاں کھڑی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ کمرے کی سیلنگ اور دیواریں گر گئیں جبکہ آپریشن تھیٹر میں مشینری و آلات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
رات کا وقت ہونے اور متاثرہ حصے میں مریض و عملہ نہ ہونے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایس ایچ او وارث خان انسپکڑ عزیز بھی پولیس نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے۔
انسپکڑ عزیز کا کہنا تھاکہ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آپریشن تھیٹر صرف آپریشنز کے وقت کھولا جاتا ہے، آپریشن نہ ہوں تو ایئرٹائٹ رکھ کر بند رکھا جاتا ہے یہی وجہ تھی حادثے کے وقت آپریشن تھیٹر بند تھا اور عملہ بھی وہاں موجود نہیں تھا۔
ہسپتال انتظامیہ کا موقف ہےکہ حادثے کی وجہ کیا بنی اس کے متعلق محکمہ ہیلتھ کے فرانزک ماہرین کی ٹیم آکر حتمی تعین کرے گی تاہم دھماکے اور آتشزدگی سے صرف انفراسٹرکچر و املاک کو ہی نقصان پہنچا ہے۔
The post راولپنڈی جنرل اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں گیس اخراج سے دھماکا و آتشزدگی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pMhwYk
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box