کراچی میں کلہاڑی کے وار سے پسند کی شادی کرنے والا شخص قتل، بیوی اغوا

 کراچی: عوامی کالونی پولیس کی ناقص کارکردگی کا پول کھل کر سامنے آگیا ، کورنگی ضیا کالونی میں کلہاڑی سے مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو پے در پے وار کر کے قتل جبکہ مقتول کی والدہ اور بہن کو شدید زخمی کر دیا۔

ملزمان ڈسٹرکٹ کورنگی عوامی کالونی پولیس کی نااہلی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مقتول کی بیوی کو بھی اغوا کر کے فرار ہوگئے جس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ملزمان کو پولیس کا کوئی ڈر و خوف نہیں تھا۔

اس حوالے سے ترجمان کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی کالونی کے علاقے کورنگی ضیا کالونی بنگالی پاڑہ کے قریب گھر میں زبردستی 3 نامعلوم افراد نے گھس کر 26 سالہ عبدالستار نامی شخص کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا جبکہ مقتول کی والدہ اور بہن کو بھی زخمی کر دیا۔

ترجمان کورنگی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق 3 سال قبل مقتول عبدالستار نے پسند کی شادی کی تھی اور اپنے آبائی گاؤں سے بھاگ کر کراچی آگیا تھا تاہم لڑکی کے اہلخانہ نے موقعہ پا کر ان کے گھر پر حملہ کر دیا۔ اب تک کی اطلاع یہ ہے کہ مقتول کی اہلیہ کا کچھ پتہ نہیں چل سکا جو سکھر کی رہاشی بتائی جاتی ہے تاہم ابتدائی طور پر یہی شبہ ہے کہ ملزمان مقتول کی بیوی کو واردات کے بعد زبردستی اپنے ساتھ لیکر فرار ہوگئے ہیں ، کلہاڑی کے وار سے زخمی ہونے والی ماں اور بیٹی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

The post کراچی میں کلہاڑی کے وار سے پسند کی شادی کرنے والا شخص قتل، بیوی اغوا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NyS7EM

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...