قصور میں سنگدل بیٹے نے 200 روپے نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا

قصور: نواحی روسہ ٹبہ چونیاں میں سنگدل بیٹے نے 200 روپے نہ ملنے پر ڈنڈوں کے وار سے باپ کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قصور کے علاقے نواحی روسہ ٹبہ چونیاں میں سنگدل بیٹے نے صرف 200 روپے نہ ملنے پر ڈنڈوں کے وار سے باپ کو قتل کردیا، واقعے کا مقدمہ دوسرے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ صدر پولیس میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے  مطابق ملزم افضل نے چند روز قبل والد امیرعلی کے سر پر ڈنڈوں سے وار کیے، جس وہ شدید زخمی ہوگیا، اور اسے مضروب حالت میں لاہور اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے امیرعلی جان کی بازی ہار گیا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر نے بتایا کہ ورثاء مقتول کا پوسٹ مارٹم کروائے بغیر ہی تدفین کرنا چاہتے تھے، تاہم امیر علی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل اسپتال چونیاں منتقل کردیا گیا ہے، قتل کے خلاف پہلا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج ہے، پولیس نے آلہ قتل سمیت ملزم افضل کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے اور اب ملزم پر قتل کی دفعہ لگے گی۔

The post قصور میں سنگدل بیٹے نے 200 روپے نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37KSxP9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...