ڈسکہ ضمنی الیکشن میں غفلت برتنے پرافسران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں غفلت برتنے پر بڑے پیمانے پر افسران کو معطل کردیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے  75ڈسکہ کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے آئی جی پی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فرائض سے غفلت برتنے پر 4 مارچ کو الیکشن کمیشن میں طلب کرلیا ہے، اور حکم دیا ہے کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب ذاتی طور پر پیش ہوں۔

الیکشن کمیشن نے حلقے میں انتخاب کے بعد غائب ہونے وانے والے پریزائیڈنگ افسران کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، آر او پی الیکشن ایکٹ اور قواعد کے تحت ریٹرننگ افسر سیشن عدالت میں پریزائیڈنگ افسروں کے خلاف کیس بھیجے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں؛ الیکشن کمیشن کا این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم

الیکشن کمیشن آئندہ چند روزمیں حکام کی ڈی بریفنگ کرے گا،  حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے افسران نے معاملے کو خراب کیا، آئندہ الیکشن کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے کمشنر اور آر پی او گوجرانوالہ کو تبدیل کر کے ڈویژن بدر کرنے اور  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ڈی سی، ڈی پی او سیالکوٹ اور اے سی ڈسکہ آصف حسین، ڈی ایس پی سمبڑیال ذوالفقار ورک، ڈی ایس پی ڈسکہ رمضان کمبوہ، وفاقی و پنجاب حکومت کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید لاشاری، ڈی پی او اسد علوی کو معطل کرنے کا حکم دیاہے۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو حکم دیا ہے کہ ان تمام افسران کو آئندہ کسی الیکشن ڈیوٹی پر تعینات نہ کیا جائے، ان تمام افسروں کے خلاف انکوائری کے متعلق مزید فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

The post ڈسکہ ضمنی الیکشن میں غفلت برتنے پرافسران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sskLpC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...