اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے شہباز شریف کو لاہور میں سینیٹ انتخابات کے لئے ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ انہیں لاہور ہی میں سینیٹ الیکشنز کےلئے ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست مسترد کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ پہلے ہی اسیر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جاچکے ہیں، شہباز شریف سمیت دیگر اسیر ارکان قومی اسمبلی ہال میں ووٹ ڈال سکتے ہیں قومی اسمبلی ہال کے علاوہ کہیں اور ووٹ ڈالنے کی سہولت نہیں دی جاسکتی۔
واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کا انعقاد 3 مارچ کو ہوگا۔ شہباز شریف لاہور میں زیر حراست ہیں تاہم سینیٹ الیکشن میں شمولیت کے لیے شہباز شریف سمیت تمام زیر حراست ارکان پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوچکے ہیں۔
The post سینیٹ الیکشن؛ شہباز شریف کو لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنےکی سہولت نہ دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3svPvWT
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box