اسلام آباد: حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 7 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 61 پیسے اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا رکھی ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری سے مشروط ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوامی سطح پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ 15 فروری کو بھی اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کیا جاچکا ہے۔
The post حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا امکان، رائع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kDmBl2
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box