وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

کولمبو: وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے کولمبو پہنچنے پر ان کے سری لنکن ہم منصب مہندا راجا پاکسے نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر کولمبوایئرپورٹ پر وزیراعظم  کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے۔

وزیراعظم عمران خان کو کولمبو پہنچنے پر گلدستے پیش کیے گئے اور وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، ان کے اعزاز میں توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے وہ سری لنکن ہم منصب  مہندا راجا پاکسے کی دعوت پر کولمبو پہنچے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد،معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان اپنے دورے میں سری لنکا کے صدر اور اپنے ہم منصب سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے جس میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت ، تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف امور میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور میں مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

The post وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OVeog2

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...