بین الصوبائی اسلحہ اسمگل کرنے والے گینگ کے تین کارندے گرفتار

قصور: پھولنگر میں  پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی اسلحہ اسمگل کرنے والے گینگ کے تین کارندے گرفتار کرلئے۔

ڈی پی او قصورعمران کشور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے بڑی کارروائی کے دوران بین الصوبائی اسلحہ اسمگل کی کوشش ناکام بناکر گینگ کے تین کارندے گرفتار کرلئے، ملزمان کے قبضے  سے جدید اسلحے کی بڑی کھیپ 7 آٹو میٹک رائفل، 15 پسٹل، 4 پمپ ایکشن اور 20 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں۔

ڈی پی او قصور کا کہنا تھا کہ ملزمان ذوالفقار، احمد جان، فیصل عزیز اور عباس خیبر ایجنسی سے اسلحہ سمگل کرتے اور پھولنگر میں لاکر پنجاب کے دیگر اضلاع میں فروخت کرتے تھے، ملزمان ناجائز اسلحہ جرائم پیشہ افراد کو فروخت کرتے تھے، جب کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کیلئے تفتیش جاری ہے۔

The post بین الصوبائی اسلحہ اسمگل کرنے والے گینگ کے تین کارندے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aOwXv0

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...