کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم سے آئی جی سندھ تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔
گورنر ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران عمران اسماعیل نے کہا کہ آج مجھے بانی ایم کیوایم کا دور یاد آرہا ہے ، جس طرح وہ غنڈوں کے ذریعے شہر کو کنٹرول کرتے تھے، وہی اب سندھ پولیس کررہی ہے ، چند روز سے کراچی میں ایک عجیب تماشا جاری ہے، ہر ضمنی الیکشن کے بعد حلقے کے لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں۔ سندھ میں پولیس کے ذریعے غنڈہ کرائی جارہی ہے، پولیس عدالت کا حکم ماننے کے لئے تیار نہیں، تحریک انصاف کے قید کارکنوں کے گھروں میں گھس کر برا سلوک کیاگیا، ہمارے لوگوں کے گھروں میں جا کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔ کیا سندھ میں الیکشن میں حصہ لینا جرم ہے ،کہہ دیں کہ سندھ میں کوئی الیکشن میں حصہ نہ لے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ ایس ایس پی اپنے ٹرانسفر سے ڈرتے ہیں ، پولیس افسران کو وارننگ دیتا ہوں کسی کو خوش کرنے کے لئے کام نہ کریں ، وہ حق و انصاف سے فرائض انجام دیں، اگر ایسا نہیں ہوا تو وفاق اپنی رٹ کو استعمال کرے گا ، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ وفاق کے نمائندے ہوتے ہیں، وہ صوبے اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن کو بہتر کریں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ آئی جی سندھ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام نظر آتے ہیں، وہ سیاسی وابستگی رکھتے ہیں، میں نے وزیر اعظم کو صورت حال سے آگاہ کیا ہے، ان سے آئی جی کو تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔ اب پانی سر سے گزر چکا ہے، مجبور نہ کریں کہ انتہائی قدم اُٹھایا جائے ،ہم پولیس کے تمام معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں، سندھ میں گورنر راج کا وفاق کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حق و انصاف کی حکمرانی ہو، ہمارا انتہائی قدم آئی جی پولیس کو ہٹانا ہوسکتا ہے۔
The post گورنر سندھ کی وزیر اعظم سے آئی جی سندھ تبدیل کرنے کی اپیل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bvOYgz
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box