خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل

 پشاور /  اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے اور اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ الیکشن ذرائع کے مطابق ووٹرز کو چار بیلٹ پیپرز جاری کیے جائیں گے، جنرل نشستوں کے لیے سفید، خواتین کے لیے گلابی، ٹیکنوکریٹ کے لیے سبزاوراقلیت کے لیے زرد بیلٹ پیپر ہوں گے۔

امیدواروں کے نام حروف تہجی کے ساتھ  ترتیب سے درج ہوں گے، ووٹرزبیلٹ پیپرز حاصل کرنے کے بعد پردہ دار جگہ ووٹ کے لیے بال پین کا استعمال کریں گے راستے میں ووٹر کسی دوسرے ووٹر یا کسی دوسرے شخص سے نہیں ملیں گے۔ ووٹرز کے پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پرپابندی ہوگی اگرووٹرغلطی سے موبائل اندرلے آئے تو پولنگ آفیسر کے پاس جمع کرانا ہوگا۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشنر خیبرپختونخوا شریف اللہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق سینٹ الیکشن کے لیے انتظامات مکمل ہے اورہدایات جاری کردی گئی ہیں آئین اور قانون کے مطابق سینٹ انتخابات کرائے جائیں گے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جو ہدایات جاری کی گئی ہیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز سے بھی مشاورت کریں گے۔

The post خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3snPSTk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...