ویکسین سے انکاری ہیلتھ ورکرز کو نوکریوں سے فارغ کرنیکا فیصلہ

 کراچی: جو ہیلتھ ورکرز ویکسین مرحلے کا حصہ نہیں ہوں گے ان کو نوکریوں سے فارغ کردیا جائے گا۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کے ہمراہ منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو ہیلتھ ورکرز ویکسین مرحلے کا حصہ نہیں ہوں گے ان کو نوکریوں سے فارغ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرتے وقت مکمل نگرانی کی جائے، ایسٹرازینیکا ویکسین 60 سال کی عمر سے زائد افراد کو لگائی جائے گی، اس ضمن میں ان افراد کا شناختی کارڈ نمبر رجسٹر کروایا جائے، ویکسین مرحلے کے دوران کسی فرد کو کوئی ردعمل یا شکایات ہونے کی صورت میں طبی امداد دینے کے لیے انتظامات مکمل کیے جائیں۔

اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ سندھ میں سرکاری اور نجی سطح پر ایک لاکھ 98 ہزار 484 ہیلتھ عملے کو رجسٹر کیا گیا ہے، جس میں 1 لاکھ 11 ہزار 547 افراد کو سرکاری جبکہ 86 ہزار 937 نجی سطح پر کام کرنے والے ہیلتھ عملے کو ویکسین کی مفت سہولت دی جائے گی۔

وزیر صحت سندھ کا ویکسین کے لیے مجوزہ کولڈ چین نیٹ ورک کو ہر صورت میں بحال رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں مسائل ہیں وہاں سولر سسٹم کے انتظامات کیے جائیں۔

اجلاس میں سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر کاظم جتوئی، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد میمن، ای او سی کوآرڈینیٹر فیاض جتوئی نے شرکت کی، ویکسین کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات کے حوالے سے ضلعی صحت افسران نے بذریعہ وڈیو لنک بریفنگ دی۔

The post ویکسین سے انکاری ہیلتھ ورکرز کو نوکریوں سے فارغ کرنیکا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qTrj0h

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...