یوسف رضا گیلانی ایم کیو ایم کے مرکز آنا چاہتے ہیں، فیصل سبزواری

 کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما اور سینیٹ کے امیدوار فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ووٹ فروخت کرنے والے رکن کو ڈی سیٹ کرنا چاہیے، بیلٹ کا تقدس ہر صورت پامال ہونے سے بچانا ہوگا، پیپلز پارٹی سے رابطہ ہوا ہے، یوسف رضا گیلانی ایم کیو ایم کے مرکز آنا چاہتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں حلف نامہ جمع کرادیا ہے، سخت الفاظ تھے مگر یہ فیصلہ خوش آئند ہے، شفافیت کے لیے یہ ضروری تھا، ایم کیو ایم کی خواہش ہے کہ جو رکن اپنا ووٹ فروخت کرے یا جو خریدے اسے ڈی سیٹ کردیا جائے، اس جماعت کے خلاف بھی کارروائی ہونے چاہیے، کم از کم اس مرتبہ تو ماضی کو نہ دہرایا جائے، بیلٹ کا تقدس پامال ہونے سے بچانا ہے۔

فیصل سبزواری نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں سینیٹ الیکشن کے لیے بات کی ہے، یوسف رضا گیلانی بھی ملنے کے خواہش مند ہیں اور وہ ایم کیو ایم کے مرکز آنا چاہتے ہیں، ہم ان سے ملیں گے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بات چیت جاری ہے، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی خواتین نشست پر ایم کیو ایم کو ووٹ دیں گے اسی طرح ہم دوسری نشستوں پر انہیں سپورٹ کریں گے۔

The post یوسف رضا گیلانی ایم کیو ایم کے مرکز آنا چاہتے ہیں، فیصل سبزواری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kojSMf

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...