کورونا: عمران خان کی درخواست پر سری لنکا میں مسلمانوں کو تدفین کی اجازت

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد سری لنکا کی حکومت نے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی میتوں کی تدفین کی اجازت دے دی۔

عمران خان نے سری لنکن قیادت سے اس بارے میں بات کی تھی جس کے بعد سری لنکا کی حکومت نے کورونا وائرس سے جاں بحق مسلمانوں کی لاشوں کو جلانے کے حکم کو ختم کرکے انہیں اسلامی طریقہ کار کے مطابق تدفین کی اجازت دے دی۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پکشے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں سری لنکن حکومت کی جانب سے کورونا (COVID-19) سے انتقال کر جانے والوں کی تدفین کی اجازت کے سرکاری فرمان (آفیشیل نوٹیفکیشن) کے اجراء کا خیر مقدم کرتا ہوں اور اس پر سری لنکن قیادت کا شکر گزار ہوں۔

ادھر سری لنکن مسلمانوں نے بھی وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پہلے سری لنکا میں کورونا وائرس سے ہلاک مریضوں کی لاشوں کو جلانے کا قانون نافذ تھا جس کے خلاف مقامی مسلمانوں نے کافی احتجاج کیا تھا۔ اس متنازع قانون پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی شدید تنقید کی تھی تاہم سری لنکن حکام کی خام خیالی تھی کہ مریضوں کی لاشوں سے بھی کورونا پھیل سکتا ہے۔

The post کورونا: عمران خان کی درخواست پر سری لنکا میں مسلمانوں کو تدفین کی اجازت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uyQYO2

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...