میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی مقامی این جی او کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 خواتین ورکرز جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
مقامی پولیس کے مطابق میرعلی کے علاقے ایپی گاؤں میں پیر کو صبح 9:30 بجے کے قریب ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم کے ساتھ کام کرنے والی 4 خواتین کو مسلح نقاب پوشوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ خواتین بچیوں کو سلائی کڑھائی کا کام سکھانے کیلیے بنوں سے ایپی اور ملحقہ علاقے میں آرہی تھی۔
عینی شاہد کے مطابق مذکورہ خواتین ایک گاڑی میں آرہی تھیں، موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے ان پر فائرنگ کردی جب کہ چاروں خواتین موقع پر دم توڑ گئیں۔
The post شمالی وزیرستان میں این جی او کی گاڑی پر فائرنگ، 4 خواتین جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dEFhPY
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box