الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کرنے والی اپوزیشن آج حامی بن گئی، شبلی فراز

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج اس کے حامی بن گئے۔

سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے، کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج اس ادارے کے حامی بن گئے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بار بار موقف بدلنا اور اپنے ہی بیانیے کی نفی کرنا اپوزیشن کی پہچان بن گیا ہے، چت بھی میری ، پَٹ بھی میری، اپوزیشن کیلئے وہی فیصلے قابلِ قبول ہیں جو ان کی مرضی کے مطابق ہوں، جب الیکشن جیتے تو شفاف اور منصفانہ ہوئے، ہار گئے تو دھاندلی کا واویلا مچاتے ہیں، ثابت ہوا کہ عمران خان کے دور میں الیکشن کمیشن آزاد ، خودمختار اور فعال ہے۔

The post الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کرنے والی اپوزیشن آج حامی بن گئی، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Mqcpzu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...