میاں چنوں میں بااثر افراد کا 14 سالہ لڑکے پر بدترین تشدد، برہنہ کرکےسرکےبال کاٹ دیئے

میاں چنوں میں بااثر افراد نے 14 سالہ لڑکے پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے اسے برہنہ کردیا سر کے بال کاٹ دیئے اور منہ کالا کرکے گھلیوں میں کھماتے رہے۔

میاں چنوں میں قریبی گاؤں ایک سواکتیس پندرہ ایل میں انسانیت کی بدترین تذلیل کا واقعہ پیش آیا جہاں بااثر افراد نے اپنی ہی عدالت لگالی اور چوری کے الزام میں 14 سالہ لڑکے پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے برہنہ کردیا، سر کے بال کاٹ دیئے اور منہ کالا کرکے گلیوں میں گھماتے رہے۔

14 سالہ لڑکے بشارت کوتین ملزمان اکرم، اکرام اور یاسین گھر سے بلا کر لے گئے اور اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، ملزموں نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

متاثرہ لڑکے کی والدہ نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے جب کہ دوسری جانب تھانہ سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزموں کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔

The post میاں چنوں میں بااثر افراد کا 14 سالہ لڑکے پر بدترین تشدد، برہنہ کرکےسرکےبال کاٹ دیئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZOJdVT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...