جناح اسپتال میں حلیم عادل شیخ کی سالگرہ، حکومت سندھ نے جیل حکام سے جواب طلب کرلیا

 کراچی: جناح اسپتال میں زیر علاج پی ٹی آئی رہنما و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی سالگرہ منائی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما شہزاد قریشی، آفتاب صدیقی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک اور گلدستہ لے کر جناح اسپتال آرتھوپیڈک وارڈ پہنچ گئے، جہاں حلیم عادل شیخ نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔ حلیم عادل شیخ کو منگل کے روز ہی قومی ادارہ برائے امراض قلب سے جناح اسپتال آرتھوپیڈک وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حلیم عادل شیخ پر سنٹرل جیل کراچی میں مبینہ تشدد

سالگرہ کی تقریب اور ملاقاتوں کے سلسلے پر حکومت سندھ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  جیل حکام سے جواب طلب کرلیا ہے۔  سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی اجازت کے بغیر ہسپتال کے کمرے میں کسی قیدی سے نہ ملاقاتیں کی جاسکتی ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی تقریب منعقد کی جاسکتی ہے۔ حکومت سندھ نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

The post جناح اسپتال میں حلیم عادل شیخ کی سالگرہ، حکومت سندھ نے جیل حکام سے جواب طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZF9TZ4

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...