پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرانے کے 2 سال مکمل

 لاہور: پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے 2 سال مکمل ہو گئے۔

27فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارت کے2لڑاکا طیاروں کو گرا کر ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا،پاک فضائیہ نے اس کامیابی کو ’’آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ‘‘کا نام دیا تھا.

بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں گھسے لیکن شاہینوں سے بچنے کے لیے اپنا پے لوڈ گرا کر بھاگ نکلے جس سے چند درختوں کو نقصان پہنچا۔ اگلے ہی دن پاکستان نے دن کی روشنی میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

دریں اثناء پاک فضائیہ نے آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے اپنا نیا ملی نغمہ ” صدائے پاکستان” جاری کر دیا ہے جسے گلوکار علی حمزہ نے گایا جبکہ اس کے بول شہزاد نیر نے تخلیق کئے، عکسبندی مشہور ڈائریکٹر زوہیب قاضی نے کی ہے۔ یہ ترانہ پاک فضائیہ کے سپوتوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین ہے۔

The post پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرانے کے 2 سال مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37Ss9Tt

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...