ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے نے 5 نشستوں پر اتفاق کر لیا، امین الحق

 حیدرآباد:  وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان، تحریک انصاف اور جی ڈی اے نے5نشستوں پر اتفاق کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں سندھ کی 11 میں سے 5 نشستیں حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں، ایم کیو ایم پاکستان، تحریک انصاف اور جی ڈی اے نے5نشستوں پر اتفاق کر لیا ہے۔

حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور نجی انسٹی ٹیوٹ کے درمیان آئی ٹی کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اس وقت تحریک انصاف کی سب سے بڑی اتحادی جماعت ہے اور سینٹ الیکشن کے حوالے سے دس مختلف ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانچ میں تین نشستیں ایم کیو ایم، تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے حصے میں آئیں گی، خواتین کی نشست پر قرعہ ایم کیو ایم پاکستان کے نام نکلا ہے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنا ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ یہ مارچ 2018نہیں،ایم کیو ایم مکمل متحد اور مضبوط ہے۔

The post ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے نے 5 نشستوں پر اتفاق کر لیا، امین الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kAFZiA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...