کراچی: سی ٹی ڈی اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران پرانی سبزی منڈی کے قریب چھاپہ مار کر سندھ ریولیوشن آرمی (ایس آر اے) کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ) کے مطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی آپریشن ٹو پولیس نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کے دوران پرانی سبزی منڈی شاہ زیب ہوٹل مین یونیورسٹی روڈ چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم ایس آر اے کے 2 دہشت گردوں سجاول خان عرف لالہ عرف سجو اور ساجد عرف سجو کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق سندھ ریولیوشن آرمی اصغر شاہ عرف سجاد شاہ گروپ سے ہے جو حال ہی میں رینجرز کی موبائلز اور چوکیوں پر کیے جانے والے دستی بم حملوں میں ملوث ہیں اور اس سے قبل گروپ میں شامل 6 دہشت گردوں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ملزمان سندھ کی قوم پرست جماعتوں کے مسنگ پرسنز کے حوالے سے احتجاجی مظاہروں اور دیگر منعقدہ پرگرامز میں شرکت کرتے رہے ہیں جبکہ وہ اپنے سربراہ کمانڈر ایس آر اے سندھ اصغر شاہ کی ہدایت پر دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دونوں دہشت گردوں سے دہشت گردی سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
The post سی ٹی ڈی اور رینجرز کی کارروائی، سندھ ریولیوشن آرمی کے دو دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Mqsfu5
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box