لاہور: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے ملاقات جاتی امرا میں ہوئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے وفد کے ہمراہ جاتی امراء پہنچے جہاں ان استقبال مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے استقبال کیا۔
بلاول بھٹو زرداری، پی پی پی وفد، مریم نواز اور دیگر مسلم لیگی قیادت کے مابین ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پیپلزپارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضی شامل تھے، جب کہ (ن) لیگی قیادت میں احسن اقبال، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق شریک تھے۔
The post بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kmU3fx
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box