اسلام آباد: بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک انصاف سے بلوچستان میں نامزد امیدوار کی دستبرداری کی درخواست کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر احمد خان، نصیب اللہ بازئی، احسان ریکی اور اسرار ترین پر مشتمل بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی وفد نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک انصاف سے بلوچستان میں نامزد امیدوار کی دستبرداری کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بلوچستان سے سینیٹ کے امیدوار عبدالقادر دستبردار ہو جائیں تو ہم سینیٹ کی 12 میں سے 9 نشستیں جیت سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مشاورت کے لئے قاسم سوری کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے، اور سینیٹ امیدوار دستبرداری سے متعلق کل دوبارہ کوئٹہ میں مذاکرات ہوں گے۔
The post بلوچستان عوامی پارٹی کی پی ٹی آئی سے نامزد امیدوار کی دستبرداری کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZLAqUO
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box