کراچی: معمار موڑ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں خاتون اور بچہ جاں بحق ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثہ کراچی کے علاقے معمار موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے خاتون اور بچے کو کچل دیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق خاتون بچے کے ساتھ بس سے اتر کر سڑک عبور کر رہی تھی کہ اچانک پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ناقابل شناخت خاتون اور بچے کی لاشوں کو سائٹ سپرہائی وے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
The post کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، خاتون اور بچہ جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pjoYLi
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box