کورونا ویکسین لگوائیں اور مفت کافی پیجیے

 دبئی: متحدہ عرب امارات میں لوگوں میں کورونا ویکسی نیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک کیفے مالک نے کورونا ویکسین لگوانے والوں کو مفت کافی کی پیشکش کی ہے۔

عرب ویب سائیٹ کے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ’کیفے ریسٹریٹو‘ نامی ریستوران چین نے کورونا ویکسین لینے والوں کو مفت کافی کی پیشکش کی ہے۔ کیفے ریسٹریٹو کے مالک علی خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کے ریستوران میں روزانہ 80 افراد اس پیشکش سے لطف اٹھانے لگے ہیں تاہم یہ پیشکش صرف ایک ماہ کے لیے ہے۔

علی خان اس سے قبل لاک ڈاؤن کے موقع پر دبئی کے راشد اسپتال میں اسپیشل کافی ہاؤس قائم کرچکے ہیں جہاں 4 ماہ تک سپاہیوں، شہری دفاع کے اہلکاروں، ڈاکٹروں اور نرسوں کو مفت کافی پیش کی جاتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ دبئی کے کئی ریستوران کورونا ویکسین لگوانے والے صارفین کے لیے خصوصی پیشکشیں کررہے ہیں۔ جن میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کو 20 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے تاہم ان پیشکشوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے کورونا ویکسین لگوانے کا ثبوت دکھانا ضروری ہے۔

The post کورونا ویکسین لگوائیں اور مفت کافی پیجیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MoHKlM

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...