ٹک ٹاک نے مزید 2 نوجوانوں کی جان لے لی، نہر میں ڈوب گئے

شیخو پورہ: ٹک ٹاک کا جنون مزید دو نوجوانوں کی جانیں نگل گیا۔

شیخوپورہ کے علاقے میں بھکھی گاؤں کے قریب ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دو نوجوان نہر میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔ نوجوانوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا اور امدادی اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ڈوبنے والے دو نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

دونوں کی شناخت ذیشان اور ساجد کے نام سے ہوئی۔ وہ رائیونڈ لاہور کے رہائشی تھے اور کزن کی دعوت پر اس سے ملنے بھکھی آئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے نہر کے قریب کھڑے ہوکر ٹک ٹاک ویڈیو بنانا شروع کی اور اس دوران توازن برقرار نہ رکھ سکے اور موت کی بھینٹ چڑھ گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹاک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے سیکڑوں جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ ابھی کل ہی کراچی میں کلفٹن دو دردریا کے قریب پہاڑی پتھر پر چڑھ کر ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان جان کی بازی ہار گیا تھا۔

The post ٹک ٹاک نے مزید 2 نوجوانوں کی جان لے لی، نہر میں ڈوب گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iLYwrm

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...