مریم کی کون سنے گا یہ کیپٹن صفدر کے بھائی سے استعفی نہیں لے سکیں، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے کہنے پر کوئی استعفی نہیں دے گا وہ کیپٹن صفدر کے بھائی سے استعفی نہیں لے سکیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن استعفوں کا وقت کبھی نہیں آئے گا۔ پی ڈی ایم خود ایک کڑے وقت سے گزر رہی ہے۔ اپوزیشن اسی تنخواہ پر کام کرتی رہے گی۔ ان کے جلسوں میں عوام نے کوئی دل چسپی نہیں لی۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے کہنے پر کوئی استعفی نہیں دے گا ۔مریم نواز کیپٹن صفدر کے بھائی سے استعفی نہیں لے سکیں۔ آئی ٹی کے وزیر سے کہا ہے کہ  سوشل میڈیا پر خطاب کے لیے اپوزیشن رہنماوں کو ٹیبلٹ فراہم کیے جائیں.

یہ خبر بھی پڑھیے: زرداری اینڈ کمپنی بہت پیچھے رہ گئی 3 سال بعد بھی ان کا کوئی چانس نہیں،فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا کہ ان کا وقت ختم ہوچکا ہے، یہ پرانے زمانوں کے لوگ ہیں۔ سیاست آگے بڑھ گئی، یہ لوگ بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ہر تین ماہ بعد استعفوں کی تاریخ اب مذاق بن گئی۔آصف زرداری، نواز شریف ماضی کا قصہ ہیں، اب نئی سیاست کا دور ہے۔

The post مریم کی کون سنے گا یہ کیپٹن صفدر کے بھائی سے استعفی نہیں لے سکیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3piyDBE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...