چینی بحران کے حقائق قوم کے سامنے لانا ضروری ہے، شاہد خاقان عباسی

 لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چینی بحران کے حقائق قوم  کے سامنے لانا ضروری ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا ملک میں جاری چینی بحران سے متعلق کہنا ہے کہ چینی بحران رپورٹ حکومت نے جاری نہیں کی بلکہ بحران کی رپورٹ میڈیا پر لیک ہوئی۔ لوگ پوچھ رہے ہیں چینی میں 40 فیصد اضافہ کیسے ہوا، قوم  کے سامنے حقائق  لانا ضروری ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملزکے مالکان کابینہ کی میزپربیٹھتے ہیں، قمیت میں اضافے اور سبسڈی سے دوگروپ مستفید ہوئے، ایک اسکیم کے تحت کرپشن کی گئی، ایکسپورٹ کا مقصد ملزمالکان کو فائدہ پہنچانا تھا۔  چینی کی قلت پرایکسپورٹ جاری رکھنے کا جواب کسی کے پاس نہیں، چینی کی قلت اورقیمتوں میں اضافے پرحکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چینی ایکسپورٹ کی اجازت کس نے دی، معلوم کریں گے، رمضان میں چینی کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، (ن) لیگ کے دورمیں چینی پرسبسڈی دی گئی جو وقت کی ضرورت تھی، 2018 میں چینی 55 روپے فی کلوفروخت ہورہی تھی اورفروری 2020 میں 80 روپے فی کلوپرچینی چلی گئی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 3 ارب کی سبسڈی صرف پنجاب میں دی گئی، حکومت نے چینی پر جو سبسڈی دی اس کا فائدہ کسانوں کو نہیں ہوا، ہمارے دورے حکومت میں صوبائی حکومتوں کوسبسڈی بارے محدود کیا گیا، آج جوعوام کے وسائل پرڈاکہ ڈالا گیا اس کی وجوہات کچھ اورہیں۔

The post چینی بحران کے حقائق قوم کے سامنے لانا ضروری ہے، شاہد خاقان عباسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RcRX4w

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...