گندم بحران کے باعث وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری مستعفی          

لاہور: وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے گندم بحران کے باعث وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔  

وزیرخوارک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ چند روز سے مجھ پر محکمہ خوراک کے اندر اصلاحات نہ کرنے کے حوالے سے بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے، جس کی وجہ سے میں اپنے منصب، وزارت سے رضا کارانہ طور پر مستفعی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو اپنا استعفی بھجوادیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ہر فورم پر خود احتساب کے لئے پیش کرنے کے لئے تیار ہوں،جب تک میں خود کو بے قصور ثابت نہ کر لوں خود کو اس عہدے کے لئے اہل نہیں سمجھتا، جناب وزیر اعلی پنجاب، عمران خان کئ ایجنڈا کی تکمیل کے لئے ایسی ہزارزارتیں قربان کرنے کے لے تیار ہوں۔

The post گندم بحران کے باعث وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری مستعفی           appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RvqsmX

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...