وزیرخارجہ کا مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قانون پر سلامتی کونسل کو خط

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قانون پر سلامتی کونسل کو خط لکھ کر معاملے پر توجہ دلائی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کو 3 صفحات پر مشتمل خط لکھا ہے جس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کے نئے قانون کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :او آئی سی نے مقبوضہ کشمیرمیں نئے ڈومیسائل قانون کو مسترد کردیا

وزیر خارجہ کی جانب سے سلامتی کونسل کے سربراہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا ڈومیسائل قانون بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارتی عمل سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل ہونے کا خطرہ ہے، بڑی تعداد میں لوگوں کے کشمیر میں سکونت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے اس عمل سے کشمیریوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے، موجودہ عالمی وباء کے حالات میں بھارتی اقدام قابل افسوس ہے، بھارت عالمی برادری کی کورونا وائرس کی طرف توجہ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

The post وزیرخارجہ کا مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قانون پر سلامتی کونسل کو خط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XDIk2u

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...