وزیراعلیٰ سندھ گلے شکوؤں کے بجائے وزیر اعظم سے بات کریں، فردوس اعوان

 اسلام آباد: وزیرا عظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گلےشکوؤں کےبجائےوزیراعظم سےبات کرسکتےہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے ویڈیو بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےقومی رابطہ کمیٹی اجلاس سےپہلےتحفظات کااظہارکیا اگر ان کےپاس کوئی تجویزہے تو میڈیا سے بات کرنے کے بجائے اجلاس میں پیش کرتے ۔ انہوں نےاپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجدبنارکھی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ سندھ نےچندانڈسٹریزکھولنےکیلیےوقت مانگا تھا اوراور جس کے وزیر اعظم وقت دے چکے ہیں۔ وہ گلے شکوے کرنے کے بجائے وزیراعظم سے بات کرسکتےہیں۔ سندھ حکومت کومسائل ہیں تووفاق کوآگاہ کرے کسی بھی مسئلےکاحل الزام تراشیوں سےنہیں نکلےگا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم کو لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے توسیع کی تجویز

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت 1 کروڑ 20 لاکھ مستحق افراد میں نقد رقوم کی تقسیم پر وزیر اعلی کی تنقید دراصل  اپنی ذمے داریوں سے فرار ہے۔ رقوم کی تقسیم میں احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کے لیے مقامی انتظامیہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کوواپس لانےکے لیےاقدامات کررہے ہیں اس کے لیے لائحہ عمل پر کام کیا جارہا ہے۔ کوروناکےخلاف مشترکہ طورپرآگےبڑھ رہےہیں۔ وزیر اعظم  اس وقت دومحاذوں پرلڑرہےہیں۔ حکومت نےمسائل حل کرنےکے ساتھ ساتھ لوگوں کوریلیف بھی دیناہے۔

The post وزیراعلیٰ سندھ گلے شکوؤں کے بجائے وزیر اعظم سے بات کریں، فردوس اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2K6U4CF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...