لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب کورونا کا چیلنج ختم ہونا نہیں، فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کی زندگیوں میں آسانی، اشیائے ضروریہ کی بروقت فراہمی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے کی ہے اور اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کورونا کا چیلنج ختم ہوگیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کی زندگیوں میں آسانی، اشیائے ضروریہ کی بروقت فراہمی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے کی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کورونا کا چیلنج ختم ہوگیا ہے۔ اس وباء سے جنگ جاری ہے۔ ہم نے خود کو بھی محفوظ رکھنا ہے اور دوسروں کو بھی بچانا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ تمام شہریوں کو حقوق وفرائض میں توازن پیدا کرنا ہوگا۔ اپیل کرتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں پر سختی سے عمل کریں۔ یہ جنگ عوام کی مدد اور تعاون کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی۔ ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرتے ہوئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ کوروناکا واحدعلاج احتیاط اور پرہیز ہے۔

The post لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب کورونا کا چیلنج ختم ہونا نہیں، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2z5T2Vt

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...