راولپنڈی : کورونا وائرس کی روک تھام اور علاج معالجے کی خاطر چین سے حفاظتی و طبی سامان لانے کا سلسلہ جاری ہے۔
حکام کے مطابق بیجنگ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 8852 کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اورعلاج معالجے کے لیے طبی و حفاظتی سامان کی بڑی کھیپ لیکر اسلام آباد ایرپورٹ ئپہنچی۔ حفاظتی و طبی سامان میں کورونا وائرس سیفٹی کٹس، ماسک، تھرمامیڑز اور ادویات شامل ہیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر طیارے سے سامان اتارتے ہوئے سامان اور طیارے کو مکمل طور پر ڈس انفیکٹ کیا گیا اور 9 رکنی کرو ممبران کو اسکرینگ کے بعد ایس او پی کے مطابق اسلام آباد کے ہوٹل منتقل کردیا گیا جہاں انہیں قرنطینہ کرکے ٹیسٹ لیبارٹری بجھوائے جائیں گے۔
The post کورونا کی روک تھام وعلاج؛ چین سے حفاظتی و طبی سامان لانے کا سلسلہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RDWPzx
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box