قومی ائیرلائن کا جزوی فضائی آپریشن معطل ہونے کا امکان

 اسلام آباد: پالپا کی جانب سے جہاز اڑانے سے روکنے کے باعث قومی ائیرلائن پی آئی اے کا جزوی فضائی آپریشن معطل ہونے کا امکان ہے۔

پالپا نے پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روکتے ہوئے پائلٹس کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فضائی آپریشن کے دوران کورونا وائرس کے ایس او پیز کو مدنظر نہیں رکھا جا رہا لہذا پالپا اپنے ممبران کی سیفٹی پر کوئی لاپرواہی نہیں کرے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے بیرون ملک فلائٹ آپریٹ کرنے والے کریو کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سندھ حکومت پی آئی اے کریو کو کورنٹائن کر رہی ہے تاہم  کریو کر کورنٹائن کرنے پر پالپا نے احتجاج کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پالپا کو بتایا ہے کہ یہ ہمارا نہیں سندھ گورنمنٹ کا فیصلہ ہے، پالپا کے ساتھ پی آئی اے انتظامیہ رابطے میں ہے، پی آئی اے کریو کی سفیٹی پر انتظامیہ سمجھوتا نہیں کرے گی، پالپا کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

The post قومی ائیرلائن کا جزوی فضائی آپریشن معطل ہونے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JDX2OX

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...