حکومت بجلی و گیس کے بلز کی معافی کا اعلان کرے، سراج الحق

 لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے حکومت سے بجلی و گیس کے بلز معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹرسراج الحق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر بجلی و گیس کے بلوں کی معافی کا اعلان کرے، حکومت روزانہ امدادی پیکیج کے اعلانات کرتی ہے مگر ابھی تک کسی کو ایک روپیہ نہیں ملا، دیہاڑی دار مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔

سینیٹرسراج الحق کا کہنا تھا کہ کہ کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،حکومت بچائو کیلئے سرعت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے اور چینی سمیت اشیائے خور ونوش کی دستیابی کو یقینی بنائے۔

سینیٹرسراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت ٹائیگرز کیلئے خطیر رقم خرچ کرکے چار لاکھ شرٹس بنوار ہی ہے، یہی رقم ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کی حفاظت کیلئے خرچ کی جاسکتی تھی، ڈاکٹرز اور عملے کو معیاری پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹس (پی پی ای) دیئے جائیں، ڈاکٹرز کے مشورے سے ایک نیا کوڈ آف کنڈیکٹ بنانے کی ضرورت ہے، کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور عملہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

The post حکومت بجلی و گیس کے بلز کی معافی کا اعلان کرے، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wbxJ3A

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...