چین سے مزیدحفاظتی سامان پہنچ گیا،ڈاکٹرزٹیم واپس روانہ

 اسلام آباد /  راولپنڈی: کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے چین سے حفاظتی و طبی سامان لانے کا سلسلہ جاری، پی آئی اے کی مزید ایک خصوصی پرواز سامان لیکر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئی۔

حکام کے مطابق پرواز پی کے 8894  پر پائلٹس سمیت عملے کے صرف 10 اراکین سوار تھے ، حفاظتی و طبی سامان میں سیفٹی کٹس، ماسک تھرما میٹرز اور ادویات وغیرہ شامل ہیں،سامان و طیارے کو مکمل ڈس انفیکٹ کیا گیا اور عملے کو سکرینگ کے بعد قرنطینہ کرکے ٹیسٹ لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ۔

ادھرپاکستانی ڈاکٹرزکی مددکیلئے آئے چینی ڈاکٹرز کی 8 رکنی ٹیم واپس وطن روانہ ہوگئی۔ اسلام آباد سے خالد محمودکے مطابق کورونا کیخلاف جنگ میں چین کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کہا گیا کہ پاک، چین تعلقات ہمیشہ مشکل وقت میں ثابت قدم رہے۔

 

 

The post  چین سے مزیدحفاظتی سامان پہنچ گیا،ڈاکٹرزٹیم واپس روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ViVeS1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...