حج کے انعقاد سے متعلق حتمی فیصلہ رمضان المبارک میں ہوگا، وفاقی وزیر مذہبی امور

 اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ 15 رمضان المبارک تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر مذہبی امور کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت حج سے متعلق پاکستان سے مشاورت کرکے حتمی فیصلہ کرے گی۔ سعودی وزارت حج نے فی الوقت کوئی بھی معاہدہ کرنے سے روک رکھا ہے۔ ان کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سعودی شاہی خاندان کے ’’درجنوں افراد‘‘ بھی کورونا وائرس کا شکار، نیویارک ٹائمز

ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاو کا مکمل طور پر جائزہ لے رہی ہے اورحج ادائیگی سے متعلق  مختلف تجاویز ان کے زیر غور ہیں۔ جن میں پہلا آپشن یہ ہے کہ صرف سعودی عرب کے مقامی افراد کو حج کی اجازت دی جائے اس کے علاوہ  تمام ممالک کے کوٹے کو صرف دس فیصد تک لے جانے اور  صرف خلیجی  ممالک کے حجاج کو حج کی اجازت دینے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔

The post حج کے انعقاد سے متعلق حتمی فیصلہ رمضان المبارک میں ہوگا، وفاقی وزیر مذہبی امور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JU0ULZ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...