اسلام آباد: چیف جسٹس گلزار احمد نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ناکافی سہولیات پر پہلا از خود نوٹس لے لیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد خان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ناکافی سہولت پر پہلا از خود نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل، سیکرٹری صحت، وزارت داخلہ، اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جرنلرز اور چیف سیکریٹریز کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔
کورونا وائرس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت 13 اپریل کو ہوگی اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
The post کورونا سے نمٹنے کے لئے ناکافی سہولیات پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JSXhFQ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box