شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید

بنوں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 2 جوان شہید ہو گئے جب کہ جوابی کارروائی میں 7 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی معلومات پر شمالی وزیرستان کے علاقے ذاکرخیل میں آپریشن کیا۔

آپریشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید ہو گئے۔ 23 سالہ شہید مومن شاہ کا تعلق ڈی آئی خان سے تھا اور 31 سالہ سپاہی محمد شاہ کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔ محمد شاہ نے پسماندگان میں بیوہ اور تین بچیاں چھوڑی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

The post شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3b4aTdm

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...