کورونا کے باعث تدفین اور تعزیت کے اجتماعات بھی محدود

پشاور: کورونا کی وبا کی وجہ سے تدفین اور تعزیت کے اجتماعات بھی محدود ہو گئے ہیں۔

سماجی فاصلہ رکھنے کے اصول پر عمل کی وجہ سے کسی شخص کے انتقال پر تین روز تک تعزیتوں کے سلسلے میں بھی کمی آ رہی ہے۔ اگرچہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح بہت کم ہے تاہم اس کے باوجود سماجی میل ملاپ میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

پشاور کے رہائشی عطاء اللہ جن کے والد کا حال ہی میں معمول کی طبی وجوہات کی وجہ سے انتقال ہوا ہے نے بتایا کہ کورونا وائرس نے ہر چیز کو تبدیل کر دیا ہے ہم نے سوگ اور تعزیت کے عرصے میں بھی سماجی فاصلہ اپنائے رکھنے کا فیصلہ کیا ہم نے عزیز و اقارب کو تعزیت کیلئے گھر آنے سے منع کر دیا۔

 

The post کورونا کے باعث تدفین اور تعزیت کے اجتماعات بھی محدود appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XBxFpd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...