کراچی: ڈریپ نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے کلوروکوئن کے خام مال کی پاکستان میں تیاری کی اجازت دیدی ہے۔
ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈریپ نے کلورو کوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری اور کورونا کے لیے پلازما تھیراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دیدی ہے۔
ڈریپ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 50 سے زائد کمپنیوں کو 3 ماہ کے لیے ہینڈ سینیٹایزر بنانے اور پاکستان میں تیار ہونے والے وینٹیلیٹرز کے کلینکل ٹرائلز کی بھی اجازت دیدی ہے جب کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تیار وینٹیلیٹرزکو استعمال سے پہلے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔
The post کورونا وائرس علاج کے لیے کلوروکوئن کے خام مال کی پاکستان میں تیاری کی اجازت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aXp2Jg
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box