مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ پر تشویش ہے، پاکستان

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ پر تشویش ہے، بھارت عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے ڈومیسائل قوانین کی خلاف ورزی کشمیر کی ڈیموگرافی (آبادی کا تناسب) تبدیل کرنے کی سازش ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں 5اگست سے جاری لاک ڈاؤن سے پیداشدہ گھمبیر صورتحال کا نوٹس لے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے، کشمیریوں کو ادویات اور طبی سہولیات تک رسائی دے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا عمل جاری ہے، بیجنگ میں سفارتخانے کے دو افسران ووہان میں خدمات سرانجام دینے کے بعدکل گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ افغان دارالحکومت کابل میں گوردوارہ حملے سے متعلق بھارتی میڈیارپورٹس میں پاکستان پر لگائے گئے الزامات کومسترد کرتے ہیں۔

The post مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ پر تشویش ہے، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3e9ICUD

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...