اندرون سندھ پی ٹی آئی رہنما مستحقین سے پیسے لیتے پکڑے گئے ہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں، قوم کو متحد کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے لگائے گئے الزام کے جواب میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے کئی دنوں سے وفاق کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں، سندھ حکومت کے وزرا اپنے اپنے حلقوں میں موجود ہیں، حلقوں میں موجود وزرا کے نام لے کر بتا سکتا ہوں، شکر ہے تنقید کے بہانے فیصل واوڈا اپنے گھر سے نکل آئے، دنیا فیصل واوڈا کا کردار جانتی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ دادو اور ٹنڈو محمد خان میں افسران احساس پروگرام کے تحت دیئے جانے والے پیسے کاٹتے ہوئے پکڑے گئے ہیں، وہاں پی ٹی آئی رہنما مستحقین سے پیسے لیتے پکڑے گئے ہیں، مستحقین سے پیسے  لینے والے پی ٹی آئی رہنما ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں تنقید کی بجائے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں، قوم کو متحد کرنے کی ضرورت ہے، فیصل واوڈا سے کہتا ہوں تنقید کرنے سے عوام کی خدمت نہیں کرسکتے، پیپلز پارٹی حکومت کےخلاف پروپیگنڈا سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، فیصل واوڈا آئیں اور مل کر عوامی فلاح کے لئے کام کریں۔

The post اندرون سندھ پی ٹی آئی رہنما مستحقین سے پیسے لیتے پکڑے گئے ہیں، مرتضیٰ وہاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2y8m5Ho

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...