کراچی: سول ایوی ایشن کو انٹرنیشنل فلائٹس کے ایروناٹیکل چارجز کی مد میں روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔
کورونا وائرس سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بندش کے باعث سول ایوی ایشن کوانٹرنیشنل فلائٹس کے ایروناٹیکل چارجزکی مد میں روزانہ کی بنیاد پرکروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ نقصان ملکی وغیرملکی ایئرلائینزکی جانب سے ایروناٹیکل چارجزکی مد میں ملنے والی آمدنی میں ہوا۔
یکم تا 15 مارچ تک سی اے اے کوکل خسارہ 59 کروڑ 89 لاکھ 50 ہزار جب کہ 16 مارچ سے 31 مارچ تک سی اے اے کو کل 3 ارب ایک کروڑ نوے لاکھ 40 ہزارروپے خسارہ ہوا۔ یکم اپریل سے 11 اپریل تک کل خسارہ 2 ارب 76 کروڑ 67لاکھ روپے رہا۔ سی اے اے کو انٹرنیشنل فلائیٹس کی بحالی تک مزید 25 کروڑ 97 لاکھ روپے روزانہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔
اس متعلق سی اے اے کومجموعی نقصان کے حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹربلنگ کی جانب سے جوائنٹ سیکریٹری اورڈائریکٹرائرٹرانسپورٹ کومیل جاری کی گئی ہے۔
The post کورونا لاک ڈاؤن؛ سول ایوی ایشن کو یومیہ کروڑوں روپے کا خسارہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3a8ON8B
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box