پروفیسر محمد اقبال چوہدری کے لیے ایک اور اعزاز

کراچی: بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم ( آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو بائیو آرگینک کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے اعتراف میں چائینز اکیڈمی آف سائنسزکی جانب سے ’’ممتاز سائنس دان‘‘ (Distinguished Scientist) کے اعلیٰ چینی ایوارڈ نے نوازا ہے۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسر اقبال چوہدری کو یہ اعلیٰ چینی ایوارڈ نہ صرف بائیو آرگینک کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے بلکہ چینی اعلیٰ تعلیمی اداروں سے مضبوط تعلیمی و تحقیقی روابط قائم کرنے کے اعتراف میں بھی دیا گیا ہے۔

پروفیسر اقبال چوہدری نے آرگینک اور بائیو آرگینک کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اس ضمن میں ان کی تقریباً 1355 سائنسی اشاعتیں بین الاقوامی سطح پر شائع ہوچکی ہیں، امریکا اور یورپ میں انکی تحریرو ادارت کردہ 73کتب اور کتب میں 40 چیپٹر شائع ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ 67 انٹرنیشنل اوریو ایس پیٹینٹ بھی قابل ذکر ہیں۔

ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری کیمیاسے متعلق متعدد غیرملکی کتب و جرائدکے مدیر ہیں جبکہ ان کے سائنسی کام کو27ہزار مرتبہ بطور حوالہ پیش کیا گیا ہے اوراب تک ان کے زیر نگرانی94طالب علم پی ایچ ڈی مکمل کرچکے ہیں۔

شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر خالد محمود عراقی اورٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمنٰ نے پروفیسر اقبال چوہدری کومبارکباد دیتے ہوئے اسے کامیابی کونہ صرف جامعہ کراچی بلکہ پوری قوم کے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔

 

The post پروفیسر محمد اقبال چوہدری کے لیے ایک اور اعزاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VtuPA3

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...