ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5988 ہوگئی، 107 افراد جاں بحق

 اسلام آباد: ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5988 ہوگئی جب کہ 107 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3280 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 272 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں  مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5 ہزار 988 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 11 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 107 ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پنجاب میں کورونا کے مریض سب سے زیادہ

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا کے مریض پنجاب میں ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 2945 ہے۔ سندھ 1518، خیبرپختونخوا 865،  بلوچستان میں 240، گلگت بلتستان 234، اسلام آباد 140 اور آزاد کشمیر میں 46 کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ جانی نقصان

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے باعث سب سے زیادہ جانی نقصان خیبر پختونخوا میں ہوا ہے جہاں 38 مریض اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ سندھ میں 35، پنجاب میں 28، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض جاں بحق ہوگیا۔

 

 

ایک مسیحا جو ’کورونا‘ پر اپنی جان وار گیا۔۔

ڈاکٹر عبدالقادر سومرو ’الخدمت‘ اسپتال تھر پارکر میں میڈیکل سپریٹنڈنٹ کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

 

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر اُبھری ہوئی پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5988 ہوگئی، 107 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34DF0WO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...