پیپلز پارٹی کی نوزائیدہ قیادت کے لئے ماہر استاد کی ضرورت ہے، شہبازگل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام کے مفاد میں پیپلز پارٹی کی نوزائیدہ لیڈر شپ کے لئے ماہر استاد کی ضرورت ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا کہ وفاق جہاں پورے پاکستان کے لئے طبی آلات، ٹیسٹ کٹس اور عوام کو مالی مددفراہم کررہا ہے وہیں سندھ کی حکومت کو ان کی ذمہ داری کااحساس دلانے کی کوشش بھی جاری ہے، مخیرحضرات سندھ کی عوام کو حقوق دلوانے کے لیے پیپلز پارٹی کی قیادت کو آئین پاکستان کی ٹیوشن پڑھانے والے استاد کی فیس ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

شہباز گل نے اشتہار برائے ماہر قانون اُستاد کا عنوان دے کر کہا کہ کورونا کے باعث سندھ حکومت کی نااہلی کے ساتھ ان کی آئین پاکستان سے لاعلمی بھی بری طرح عیاں ہوئی کہ انہیں 18ویں ترمیم کی الف ب کاعلم نہیں، ایسےمیں سندھ کی عوام کے وسیع تر مفاد میں پیپلز پارٹی کی قیادت کے لئے ماہر استادکی ضرورت ہے جو انہیں آئین پاکستان پڑھا سکے۔

The post پیپلز پارٹی کی نوزائیدہ قیادت کے لئے ماہر استاد کی ضرورت ہے، شہبازگل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ViZHEz

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...