کورونا وائرس روکنے کے لیے رمضان میں احتیاطی تدابیر ضروری ہیں، صدر عارف علوی

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے رمضان میں احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی زیرصدارت علما و مشائخ کانفرنس ہوئی جس میں تمام صوبوں سے علمائے کرام نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں رمضان المبارک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے موثر لائحہ عمل تیار کرنے پر غور کیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اجلاس کا مقصد رمضان المبارک میں قومی ہم آہنگی  پیدا کرنا ہے کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی، کورونا وائرس کی وجہ سے کئی علاقوں میں حالات سخت اور کئی  جگہ معمول پر ہوں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے رمضان المبارک میں احتیاطی تدابیرضروری ہیں، امید کرتا ہوں کہ مساجد میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

The post کورونا وائرس روکنے کے لیے رمضان میں احتیاطی تدابیر ضروری ہیں، صدر عارف علوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KhaxEu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...