اسلام آباد ہائیکورٹ؛ قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ سابقہ فاٹا قبائلی علاقہ جات میں تھری جی فور جی سروس بحال کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔

گزشتہ روز قبائلی علاقوں میں آن لائن کلاسز کیلئے3 جی اور4جی سروسز کی فراہمی کے کیس میں عدالت نے سیکریٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے کو تحریری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کیسے ہوسکتا ہے کہ پورے علاقے میں انٹرنیٹ کی سہولت ہی نہ ہو؟، کیا یہ سہولت ان علاقوں میں تھی ہی نہیں یا کسی وجہ سے بند ہے، انٹرنیٹ کی سہولت عوام کا بنیادی حق ہے۔

طالبعلم سید محمد کی جانب سے عبدالرحیم وزیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے طلبہ گھروں میں محصور ہیں، پاکستان بھر کے طالبعلموں کوآن لائن کلاسز کیلئے انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے، انٹر نیٹ کی سہولت نہ ہونے سے پٹیشنر سمیت ہزاروں طلباء کا مستقبل ضائع ہونے کاخدشہ ہے۔

عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا کہ انٹرنیٹ تک رسائی شہریوں کابنیادی آئینی حق ہے، آئین کاآرٹیکل 19 شہریوں کو اظہاررائے کی آزادی کا حق دیتاہے، عدالت نے کیس کی سماعت 20اپریل تک ملتوی کردی۔

 

The post اسلام آباد ہائیکورٹ؛ قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xlToHa

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...